'بھارتی پائلٹ کی واپسی: وزیراعظم نے مودی کو امن کا درس دیا'

Last Updated On 02 March,2019 01:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے بھارتی پائلٹ کی واپسی سے وزیراعظم عمران خان نے مودی کو امن کا درس دیا، متحد ہونگے تو کوئی طاقت پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔

 صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کو گزشتہ ہفتے بہت کامیابیاں ملی، پاک افواج دشمنوں کو موقع نہیں دیتی، عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو واپس کر کے مودی کے منہ پر تھپڑ مارا۔ انہوں نے کہا پاک فضائیہ کے حسن صدیقی کو سلام پیش کرتے ہیں، دنیا کی طاقتیں ہمارے معاشرے کو ابھرنے سے نہیں روک سکتی، ہم متحد ہونگے تو کوئی طاقت پاکستان کو آنکھ نہیں دیکھا سکتی، مودی سرکار کو امن کا پیغام دے دیا، بھارتی پائلٹ کی رہائی مودی کے منہ پر طمانچہ ہے۔