وزیراعظم کی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلد واپس لانے کی ہدایت

Last Updated On 02 March,2019 12:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلد واپس لانے کی ہدایت کر دی۔ پی آئی اے نے خصوصی آپریشن شروع کرتے ہوئے قومی ائیر لائن کے آپریشنل عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

پی آئی اے نے 4 بڑے ائیر پورٹس سے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا۔ کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سعودیہ اور خلیجی ممالک سے مسافروں کو واپس لایا جائے گا۔ اب تک 5 ہزار سے زائد مسافروں کو وطن واپس پہنچایا جا چکا ہے۔