نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد: ملک بھر سے مزید 121 افراد گرفتار

Last Updated On 07 March,2019 05:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت داخلہ کے حکم پر کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ ملک بھر سے مزید 121 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ 300 کے قریب مدارس، سکولوں، ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا کنٹرول صوبائی حکومتوں نے سنبھال لیا۔

 محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ صوبے میں 31 سکول، 16 مدارس، 9 ہسپتال تحویل میں لئے گئے ہیں۔ ان کا انتظام اب تعلیم، صحت اور اوقاف کے محکمے چلائیں گے۔ رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، یہ ادارے کراچی، حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو، سانگھڑ، بدین اور دیگر شہروں میں قائم ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیموں کے انتہائی سرگرم 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا آپریشن جاری ہے۔

 

 

Advertisement