خواتین کا عالمی دن: اقلیتی رکن کرشنا کماری نے سینیٹ کی کارروائی چلائی

Last Updated On 08 March,2019 01:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خواتین کے عالمی دن پر ایوان بالا میں نئی تاریخ رقم، چئیرمین سینیٹ نے اجلاس کی صدارت سینیٹر کرشنا کماری کے حوالے کر دی۔

کرشنا کماری سندھ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئیں۔ کرشنا کماری کا کہنا تھا بہت فخر محسوس کر رہی ہوں، یہ سب پاکستان کی وجہ سے ہے۔

سینیٹ میں خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد سینیٹر نزہت صادق نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان قوم کی تعمیر میں خواتین کے کردار کو سراہتا ہے، خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔