وزیراعظم عمران خان کی آج شام لاہور آمد، دورے کا شیڈول جاری

Last Updated On 08 March,2019 02:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان آج سرکاری دورے پر لاہور آئیں گے ،ان کے شیڈول میں کل بروز ہفتہ پنجاب انرولمنٹ پالیسی کا افتتاح اور پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت بھی ہے جس کے دوران وزیراعظم کو صوبے میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کی رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان آج شام سرکاری دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں، عمران خان کل بروز ہفتہ پنجاب انرولمنٹ پالیسی کا افتتاح کریں گے ۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران پنجاب کے وزرا کا  امتحان   بھی ہو گا، صوبائی کابینہ اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم پ وزراء کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے ۔
وزیراعظم کو پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد عمران خان وزرا کو پالیسی بیان بھی دیں گے ۔
 

Advertisement