امن کا ہاتھ بڑھایا تو تھام لیں گے، جنگ کا مکا دکھایا تو توڑ دینگے: شاہ محمود

Last Updated On 08 March,2019 09:07 pm

چھاچھرہ: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے امن کا ہاتھ بڑھایا تو تھام لیں گے، جنگ کا مکا دکھایا تو توڑ دیں گے، تمہاری جاہلیت کے باوجود ہم امن چاہتے ہیں، عمران خان کی نظر غربت کے خاتمے، مودی کی الیکشن پر ہے۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کو واضح پیغام دینے کیلئے یہاں موجود ہیں، ملک سے جہالت اور غربت کا خاتمہ کریں گے، مودی ! سوچ کر دیکھنا یہ نیا پاکستان ہے، آج کے پاکستان کا حکمران عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا آج 3 پیغام لے کر آیا ہوں، جارحیت کے باوجود ہم امن چاہتے ہیں، ابھی نندن کو بڑی عزت سے بھارت رخصت کیا، آپ نے جواب میں شاکراللہ کی لاش ہمارے حوالے کی، مودی کے سینے میں انتقام کی آگ جل رہی ہے، ہم نے ابھی نندن کو زندہ، بھارت نے شاکراللہ کی لاش بھیجی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا مودی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ہر پاکستانی تیار ہے، مودی سرکار گاندھی اور نہرو کے فلسفے کو دفن کر رہی ہے، بھارت جنگ کے طبل بجا رہا ہے، کشمیری حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کی سیاست کا فلسفہ سمجھانے آیا ہوں، تھر کے لوگ آسمان کے تارے نہیں، صاف پانی مانگتے ہیں، تھر کے لوگوں کو صاف پانی تک میسر نہیں، ہسپتالوں میں سانپ کے کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین تک نہیں، ہم بار بار انہیں آزماتے ہیں جو ہمیں ڈستے ہیں۔

 

Advertisement