پاکستان سے دیرینہ تعلقات، اہم اتحادی ہے اور ہمیشہ رہے گا: چینی وزیر خارجہ

Last Updated On 09 March,2019 10:14 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان سے دیرینہ اور پختہ تعلقات، اہم اتحادی ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کئے جائیں، پاکستان عالمی ثالثی کا خیرمقدم کرتا ہے تو بھارت گریزاں کیوں؟۔

ادھر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نیشنل پیپلز کانگریس کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے چین نے تعمیری کردار ادا کیا، اسلام آباد اور نئی دلی کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہیے۔ چین نیوکلئیر ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک پر زوردیتا ہے کہ وہ جلد از جلد مسائل حل کر کے لمبے عرصے تک بہتر تعلقات کو مظبوط بنائیں۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ پاکستان اور بھارت کا کشیدگی کو ختم کر کے مذاکرات کی میز پر آنے کا خیرمقدم کرے گا۔