سیاسی منظر نامے پر پیش رفت، بلاول کی نواز سے آج ملاقات کا وقت طے

Last Updated On 09 March,2019 03:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت، بلاول بھٹو زرداری کی نواز شریف سے ملاقات آج ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اجازت دے دی۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اجازت مانگی تھی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئرمین پیپلزپارٹی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ملاقات کی اجازت دیدی۔ ملاقات آج شام 5 بجے ہوگی۔ قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی بلاول کے ہمراہ ہوں گے۔ بلاول بھٹو ملاقات کے دوران نواز شریف سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کریں گے۔

ادھر خواجہ آصف نے نواز شریف کی صحت پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سازش کے تحت نواز شریف کی جان لینے پر ڈٹی ہوئی ہے، جان کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان کی سیاست ایسا رخ لے لی گی جس میں پھر تشدد کے رستے کھلیں گے۔

دوسری طرف ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا نواز شریف جہاں بھی علاج کرانا چاہیں بتا دیں ہم تیار ہیں، نواز شریف کی صحت سے متعلق سیاست ہو رہی ہے۔ شہباز گل نے بتایا پنجاب حکومت نے نواز شریف کیلئے لائف سیونگ یونٹ بنانے کا اعلا ن کیا ہے، ایمرجنسی کے لیے انتظامات مکمل ہیں، ایمبولینس ہسپتال کے باہر موجود ہوگی۔