'نوازشریف کو کچھ ہوا تو یہ قتل سمجھا جائیگا، عمران ذمہ دار ہونگے'

Last Updated On 10 March,2019 01:34 pm

سکھر: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں، عمران خان یاد رکھیں اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو یہ قتل سمجھا جائے گا اور قتل کے ذمہ دار وزیراعظم ہونگے ۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول سیاستدان ہیں، نوازشریف سے ملتے ہیں تو کوئی حرج نہیں۔ سب کو نوازشریف کی صحتیابی کیلئے دعا کرنی چاہیئے، سروسز ہسپتال میں دل کے عارضے کا شعبہ ہی نہیں۔ عمران گالم گلوچ اور کنٹینر کی سیاست کرتے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ عمران خان یاد رکھیں اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو یہ قتل سمجھا جائیگااور قتل کے ذمہ دار عمران خان ہونگے۔ آج جو حکومت کر رہی ہے اسی بات پر نواز شریف پر ڈان لیکس آ گئی تھی ۔ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے. ہم اس ملک میں آئین کے خالق ہیں اس لئے اتار چڑھاؤ کو سمجھتے ہیں۔
 

Advertisement