حکومت 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کی بجائے گرائے گی: خورشید شاہ

Last Updated On 27 January,2019 03:11 pm

سکھر: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس عوام کی بہتری کیلیےکوئی پروگرام نہیں، گھروں پر بھی یوٹرن لے لیا، یہ پچاس لاکھ گھر بنائیں گے نہیں بلکہ گرائیں گے۔

سکھرمیں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ‏بنی گالا کو ریگولرائز کیا جا سکتا ہے تو دیگر جگہیں بھی ریگولرائز کریں۔ حکومت کا فرض ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو چھت فراہم کرے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ اگراپوزیشن لیڈر نہیں ہو گا تو پارلیمنٹ کیسے چلے گی، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی سول نافرمانی کی تحریک چلے۔ قوم کو پتہ ہے کیسےالیکشن ہوئے، ڈبے کھلے تو سب کو پتہ چل جائے گا۔

 

Advertisement