قانون ساز بیرون ملک نہیں گئے یہیں موجود ہیں: خورشید شاہ

Last Updated On 17 January,2019 02:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خورشید شاہ کا کہنا ہے قانون ساز بیرون ملک نہیں گئے یہیں موجود ہیں، عمران خان کیوں پارلیمنٹ نہیں آتے ؟ چاہتے ہیں حکومت 5 سال پورے کرے لیکن ایسا دکھائی نہیں دیتا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کیا عمران خان کا نام ایسی ای سی ایل میں ہے کہ وہ پارلیمنٹ نہیں آتے، یہ حکومت معیشت سمیت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا بلاول کو قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، قومی حکومت کے قیام کی ضروت نہیں نہ حامی ہیں، حکومت بتائے 5 ماہ میں کونسی قانون سازی کی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا منی بجٹ کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے، حکومت نے 5 ماہ میں ملک کو 7 ارب ڈالر کا مقروض کر دیا، اپوزیشن اتحاد باہمی اعتماد پر قائم رہ سکتا ہے، ہم نے مل کر چلنے کا تہیہ کیا ہے۔
 

Advertisement