وزیر خارجہ سے جرمن ہم منصب کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

Last Updated On 12 March,2019 12:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود نے جرمن ہم منصب کو پلوامہ واقعہ اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، وزیراعظم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ رہا کیا۔

جرمن وزیر خارجہ نے معاملات مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا اور کہا افغان امن کیلئے پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔