نیب کا سعد رفیق کیخلاف غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

Last Updated On 12 March,2019 07:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پیراگون سکینڈل میں گرفتار سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نیب لاہور نے سعد رفیق کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس کی تیاری کا آغاز کیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں اہم شواہد نیب نے حاصل کرلیے ہیں، شواہد کی بنا پر غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کئی ایسے اثاثے بنا رکھے ہیں جو انکی امدن سے مطابقت نہیں رکھتے، خواجہ سعد رفیق کے مختلف بینک اکاونٹس میں بھی کروڑوں کی ٹرانزیکشز ہوئیں ہیں جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ نیب نے سعد رفیق کو پیراگون سکینڈل میں گرفتار کر رکھا ہے۔ احتساب عدالت نے نیب سے پیراگون کیس کی حتمی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔