پیرا گون سکینڈل: خواجہ برادران کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

Last Updated On 02 February,2019 02:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادرن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ خواجہ بردران کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

 احتساب عدالت میں پیراگون سکینڈل کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نیب نے ملزم خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ خواجہ برادران پیراگون کے مالک ہیں، انہون نے پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی غیر قانونی طریقہ سے بنائی اور کمشین کی مد میں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیر بھی کی ہے، لہذا جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے تاکہ تفتیش کا عمل مکمل کیا جاسکے۔

خواجہ برادران کے وکیل نے نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ نیب نے پیراگون کا جھوٹا کیس بنایا، پیرا گون خواجہ برادارن کی ملکیت نہیں لہذا جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کی جائے۔ عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خواجہ برادارن کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے بعد خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اتنے بڑے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں تھی، حکومت کے اپنے وزرا گالیاں دیتے ہیں اپوزیشن نے تھوڑا سا احتجاج کیا تو ان سے برداشت نہیں ہوا۔ یاد رہے نیب نے خواجہ بردران کو 11 دسمبر کو ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا، خواجہ برادران 54 دن نیب کی تحویل میں رہے۔

 

Advertisement