بلاول بھٹو کا آغا سراج درانی سے ملاقات کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 12 March,2019 09:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں سندھ سرکار کی مشکلات بڑھنے لگی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی آمد کے سبب سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کی بڑی بیٹھک ہوئی جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں سے موجودہ سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں آمدن سے زائد اثاثوں میں گرفتار سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے اظہار یکجہتی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، ساتھ ہی بلاول بھٹو نے آغا سراج سے ملاقات کا ارادہ بھی کر لیا۔

بلاول بھٹو سندھ اسمبلی میں آغا سراج درانی سے ملاقات اور پھر پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ پارٹی چیئرمین کی آمد پر ارکان اسمبلی اور میڈیا کے علاوہ مہمانوں کے پاسز منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔