منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی: زرداری ، فریال کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

Last Updated On 19 March,2019 10:28 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی پر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے بیکنگ کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ بینکنگ کورٹ کو مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اختیار نہیں ہے، فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

بینکنگ کورٹ نے چیئرمین نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی اجازت دی تھی۔