جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب نے دو گرفتار ملزمان کو اسلام آباد منتقل کر دیا

Last Updated On 17 March,2019 10:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بینکنگ کورٹ کراچی کے جعلی اکاؤنٹس کیس کے 2 ملزمان کو نیب نے کراچی سے شہراقتدار پہنچا دیا۔ نجم زمان اور حسن میمن کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جعلی اکاونٹس کیس میں اہم پیشرفت، کراچی سے گرفتار 2 ملزمان اسلام آباد منتقل کر دیئے گئے، دونوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے پیر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ نیب نے سیکرٹری کے ڈی اے نجم زمان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن میمن کو اسلام آباد پہنچا دیا، ذرائع کےمطابق ملزمان پر کلفٹن میں مندر اور لائبریری کے پلاٹس آصف زرداری کے فرنٹ مین کو دینے کا الزام ہے، حسن میمن کمیشن کا پیسہ بھی جعلی اکاونٹس میں جمع کراتا رہا۔

نجم زمان اور حسن میمن کا کراچی سے راہداری ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا، نیب ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے پاس جعلی اکاونٹس کیس کی اہم معلومات ہیں۔

 

Advertisement