زرداری کی پولو گراؤنڈ ریفرنس میں بریت، نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

Last Updated On 25 March,2019 06:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر، ڈویژن بنچ 18 اپریل کو سماعت کرے گا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2014ء میں سابق آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بنچ میں شامل ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 28 مئی 2014ء کو پولو گراؤنڈ ریفرنس میں بریت کا فیصلہ سنایا تھا۔ سابق صدر پر آصف زرداری پر سرکاری خرچ پر وزیراعظم ہاؤس میں پولو گراؤنڈ تعمیر کروانے کا الزام تھا۔