شہباز شریف ساری سیاسی گیم کے ماسٹر مائنڈ ہیں: شیخ رشید

Last Updated On 27 March,2019 04:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے شہباز شریف ساری سیاسی گیم کے ماسٹر مائنڈ ہیں، شریف برادران اوپر سے کچھ اور اندر سے کچھ ہیں، شریف خاندان جو نظر آتا ہے وہ ہے نہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت کی جدید آبدوز پاکستان کے نشانے پر آگئی تھی، ہم بھارت سے میزائل ٹیکنالوجی میں بہت آگے ہیں، مودی سرکار نے اس جگہ بم گرائے جہاں کوئی بندہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا بھارتی فضائیہ کے رنگ پسٹن گھسے ہوئے ہیں، بھارت نے منصوبے کے تحت بالاکوٹ حملے کا ڈرامہ رچایا، وزیراعظم نے حالیہ کشیدہ صورتحال میں دانشمندانہ فیصلے کیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپنے خرچ پر سیلون تیار کرائی، ہوسکتا ہے بلاول کو ضرورت پڑ جائے، ایک ہزار ارب روپیہ مختلف اکاؤنٹس سے ادھر ادھر بھیجا گیا، فالودے، کچوری والوں کے نام پر اربوں روپے بھیجے گئے، آصف زرداری پیسے دے سکتے ہیں، وہ پیسے لگاتے بھی ہیں، پیپلز پارٹی والے چاہتے ہیں ان کے کیس کراچی میں ہوں۔