بلاول، نوازشریف ملاقات سےعمران حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: شیخ رشید

Last Updated On 12 March,2019 03:59 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیب زدہ لوگوں کے ملنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سابق حکومتوں نے لوٹ مار کی۔ نواز بلاول ملاقات نے قوم کو ان کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے، ان کی بیماریاں اور حکومت کرنے کا لالچ دیکھ لیں، عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ معیشت مضبوط ہو گئی تو اگلے 5 سال بھی عمران خان کے ہیں، وزیراعظم نے نیب میں پیشی کی اجازت دے دی، 15 تاریخ کو نیب میں پیش ہونے جا رہا ہوں۔ عمران خان کی پوری کوشش ہے قوم کی لوٹی گئی دولت واپس لی جائے۔

انھوں نے کہا کہ بلاول جیل میں نوازشریف سے بچاؤ کا راستہ پوچھنے گئے تھے، انہوں نے کہا ہم خود پھنسے ہوئے ہیں۔ ساری قوم کو کہا تھا نوازشریف کا علاج لال حویلی میں ہے۔ شہبازشریف کو نوازشریف کی صحت کی کوئی فکر نہیں، وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔
 

Advertisement