امن کے بدلے امن، جنگ کی صورت میں جنگ؛ شیخ رشید کا دبنگ بیان

Last Updated On 19 February,2019 06:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر جنگ کی بات کرو گے تو جنگ کی بات کریں گے، ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں، پاکستان کی طرف جو میلی آنکھ سے دیکھے گا وہ آنکھ نکال دیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 کروڑ عوام کے دلوں کی ترجمانی کی ہے، ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا وہ آنکھیں نکال دی جائیں گے پھر نہ گھاس اگے کی، نہ چڑیاں چہکیں گی، نہ مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف ہے، آج جو پورے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے اس کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، پاکستان ہمارے لئے زندگی اور موت ہے، امن یا جنگ پاکستانی قوم ہر حال میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
 

Advertisement