شریف برادران ماضی کے ڈان ہیں: شیخ رشید

Last Updated On 13 February,2019 04:01 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ چور اور ڈاکوؤں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، شریف برادران ماضی کے ڈان ہیں، سعودی ولی عہد کے دورے سے تاریخی سرمایہ کاری آئے گی، عمران خان نے ملک کے لیے سعودی ولی عہد سے ذاتی تعلقات بنائے، آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری تھی۔

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تھل ایکسپریس کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا پہلے روز ملتان سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے ملتان کے مسافروں کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کرے گی، تھل ایکسپریس راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی چلا کرے گی، راولپنڈی سے ملتان کے سفر کا دورانیہ 11 گھنٹے میں طے ہوگا، 20 فریٹ ٹرینیں چلانا میرا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا جہاں جہاں غریب بستی ہے وہاں پٹڑی لے کر جاؤں گا، 750 زائد گنجائش والی تھل ایکسپریس میں 10 بوگیاں ہیں، ریلوے عوام کی ہے، ہم پر آرام حرام ہے، کراچی سے پشاور تک ڈبل ٹریک کا معاملہ رواں ماہ حل کرنے کی کوشش ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا، سعودی ولی عہد کے دورے سے پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری ہوگی، عمران خان نے ملک کے لیے سعودی ولی عہد سے ذاتی تعلقات بنائے۔

 

Advertisement