بلاول کرپشن کے خلاف لانگ مارچ کریں ساتھ دوں گا: شیخ رشید

Last Updated On 02 February,2019 03:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف اتنے بیمار ہیں تو اللہ ان کے حال پر رحم کرے، ڈیل ناکام ہوگئی، ڈھیل کا ففٹی ففٹی چانس ہے، سعد رفیق کو پی اے سی کی رکنیت دی جائے، بلاول کرپشن کے خلاف لانگ مارچ کریں تو ساتھ دوں گا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بہت پہلے کہا تھا یہ لوگ بزدل سیاستدان ہیں، شہباز شریف کو آج وہی بیماری ہے جو 20 سال پہلے تھی۔ انہوں نے کہا یہ لوگ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں کوئی لڑائی کیلئے پی اے سی میں آ رہا ہوں، شہباز شریف نے سپیکر کو مل کر کہا شیخ رشید کو ممبر نہ بنائے، میرا پی اے سی میں جانا ضروری ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہی سپیکر صاحب کیوں دیر کر رہے ہیں، اس وقت میں فل فورم میں ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا شہباز شریف 23 کیسز میں مطلوب ہے وہ کیسے احتساب کرسکتے ہیں، عوام ان چوروں کی وجہ سے سخت پریشان ہے، ایم ایل ون اور نالہ لئی کا کام اللہ نے مجھ سے لے لیا تو سیاست سے ریٹائرڈ ہوجاوں گا۔ انہوں نے کہا مجھے پی اے سی میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا عمران خان کی غلطی ہے، آصف زرداری اور نوازشریف کی سیاست اب ختم ہے، شہباز شریف پہلی دفعہ اسمبلی آئے ہیں میں انکا استاد ہوں۔
 

Advertisement