'بلاول سے صلح ہوگئی، نواز اور شہباز کا علاج لال حویلی میں ہوسکتا ہے'

Last Updated On 05 February,2019 03:54 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے بلاول بھٹو سے صلح ہوگئی، نواز شریف اور شہباز شریف کا علاج لال حویلی میں ہوسکتا ہے، وزیراعظم عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں، ملکی معیشت جلد بہتر ہوگی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گبھرائیں نہیں، انشااللہ سیاسی مخالفین سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے یومِ یکجہتی کشمیر پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتےہیں، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا، حکومت مقبوضہ کشمیر کا معاملہ ہر فورم پر بھرپور انداز میں اٹھاتی رہے گی، وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔
 

Advertisement