بغیر آگاہ کئے وزارت خارجہ کی پالیسی تبدیل، ویزہ حصول میں پریشانی

Last Updated On 27 March,2019 02:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خارجہ شعبہ تصدیق کے سربراہ کی من مانی، دستاویزات کی تصدیق کی پالیسی غیر ملکی سفارتخانوں کو بتائے بغیر تبدیل کر دی، پاکستانیوں کیلئے غیر ملکی ویزے کے حصول اور دیگر امور میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔

 ذرائع کے مطابق دستاویزات کےمتعلق نئی پالیسی وزارت خارجہ شعبہ تصدیق کے سربراہ نے متعارف کرائی، حیرت کی بات یہ ہے کہ نئی پالیسی کے متعلق غیر ملکی سفارتخانوں کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ غیر ملکی سفارتخانے پاکستانیوں سے صرف مصدقہ فوٹو کاپیاں ہی وصول کرتے ہیں، ایسے میں وزارت خارجہ کا کسی فوٹو کاپی کی تصدیق نہ کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔