امید ہے اپیل میں بھی نواز شریف کو ریلیف ملے گا: شاہد خاقان عباسی

Last Updated On 26 March,2019 06:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ امید ہے اپیل میں بھی نواز شریف کو ریلیف ملے گا، نواز شریف نے کبھی علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی خواہش ظاہر نہیں کی، وزیراعظم اور ان کے ساتھیوں کا جھوٹ سامنے آیا۔

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک لیڈر کی علالت کو سیاست کی نذر کیا جا رہا تھا، نواز شریف کی صحت متاثر ہو رہی تھی، ہماری سیاست ہمیشہ مثبت رہی، یہ بات ریکارڈ پر آگئی کہ نواز شریف کی صحت کو خطرہ ہے، ملکی حالات سب کے سامنے ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کی۔ عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں نواز شریف کو 50 لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا نواز شریف ملک نہیں چھوڑ سکے، وہ 6 ہفتے میں اپنی مرضی کا علاج کراسکیں گے، نواز شریف 6 ہفتے بعد سرنڈر کریں گے، سرنڈر نہ کرنے پر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔