راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے ایل این جی کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے 26 مارچ تک اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اثاثوں کی بھی چھان بین شروع کر دی ہے، سابق وزیراعظم کو جاری نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ایل این جی کرپشن کیس میں اپنا تحریری جواب جمع کرائیں۔ جواب کے ساتھ اثاثوں کا دستاویزی ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
نوٹس میں شاہد خاقان عباسی کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ نیب سے عدم تعاون پر انہیں سزا ہو سکتی ہے۔