بینظیر انکم پروگرام کا نام بدلنے کا فیصلہ کر لیا: وزیر اعظم

Last Updated On 31 March,2019 04:07 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

گزشتہ روز گھوٹکی میں عمران خان سے ملاقات کے دوران جی ڈی اے کے رہنمائوں نے پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جی ڈی اے رہنما مخدوم محسن نے مشاورت کے بعد مطالبہ وزیر اعظم کو پیش کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی اے رہنماوں کو یقین دہانی کروائی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر دیا جائیگا ۔