حمزہ شہباز قانون ہاتھ میں نہ لیں، گرفتاری دے دیں: نیب لاہور

Last Updated On 06 April,2019 01:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب لاہور کا کہنا ہے حمزہ شہباز کی گرفتاری کا اقدام قانونی ہے، سیاست کی نذر نہ کیا جائے، حمزہ شہباز قانون ہاتھ میں نہ لیں، گرفتاری دے دیں۔

 حمزہ شہباز کی گرفتاری کے معاملے پر نیب لاہور نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ قانونی اور ہر لحاظ سے قابل عمل ہیں، نون لیگ کے ورکرز اور گارڈ اپنے سیاسی رہنماؤں کی آشیر باد پر ماحول کو خراب کر رہے ہیں اور کار سرکار میں مداخلت کے مرتکب ہو رہے ہیں

نیب لاہور کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ قانونی ہیں، قانون کی نظر میں تمام ملزمان برابر ہیں، نیب کی جانب سے وارنٹ آف اریسٹ پر عملدرآمد اور موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، ملزم حمزہ شہباز کو باقاعدہ آگاہ کیا جاتا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور قومی ادارے سے تعاون کرتے ہوئے گرفتاری دے دیں۔