حکومت گرانا مسائل کا حل نہیں، اپوزیشن 5 سال انتظار کرے: شاہ محمود

Last Updated On 14 April,2019 02:44 pm

ملتان: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت گرانا مسائل کا حل نہیں، اپوزیشن پانچ سال انتظار کرے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں ہیں۔

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ اسد عمر چٹکی بجا کر سب ٹھیک نہیں کر سکتے، صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ حکومتی اقدامات سےمعیشت میں ٹھہراؤآناشروع ہوگیا، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیب ایک خودمختارادارہ ہے،حکومت کےتابع نہیں۔ ادارے نےاپنےفیصلےخودکرنےہیں، توقع ہےنیب کرپشن کے خاتمے کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریگا، قومی خزانےکونقصان پہنچانےوالوں کااحتساب ضرورہوناچاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے بیورکریسی کو حکومتی مینڈینٹ کے احترام کا پیغام بھی دیا، کہا کہباصلاحیت افسران حکومتی پالیسیوں کوپایاتکمیل تک پہنچائیں گے۔ حکومت کوغیرمستحکم کرنےسےکوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا، اپوزیشن پانچ سال انتظار کرے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں ہیں، احتجاج کرنااپوزیشن کاسیاسی حق ہے لیکن یہ بتایا جائے کہ گزشتہ 10 سال میں لیےگئےریکارڈقرضوں کاذمہ دارکون ہے، تحریک انصاف معاشی مسائل حل کرنےکیلئےکوشاں ہے۔