ریلوے ٹریک کی حفاظت اللہ کر رہا ہے: وزیر ریلوے شیخ رشید

Last Updated On 14 April,2019 03:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے ٹریک کی حفاظت اللہ کر رہا ہے، کراچی ریلوے ڈویژن میں سولہ سو افراد کو روزگار دیں گے، کراچی سرکلرریلوے اگر اب نہ بنی تو قیامت تک نہیں بنے گی۔

کراچی میں جاں بحق ریلوے ڈرائیور کے ورثا کو چیک دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید، کھلاڑی رہنما خرم شیر زمان کا نام بھول گئے۔ کہنے لگے آپ کا نام کیا ہے۔ بعد ازاں وزیر ریلوے نے ڈیوٹی کے دوران جان سے ہاتھ دھونے والے انجن ڈرائیور کے ورثا کو تقریبا 25 لاکھ مالیت کے چیک بھی دیئے۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ کراچی ریلوے ڈویژن میں سولہ سو افراد کوروزگار دیں گے، کراچی سرکلرریلوے اگر اب نہ بنی تو قیامت تک نہیں بنے گی۔
 

Advertisement