خیبر پختونخوا کے ڈاکٹر ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

Last Updated On 17 April,2019 06:53 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ڈاکٹر ہسپتالوں کی نجکاری اور ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، اسمبلی چوک میں دھرنا دیتے ہوئے روڈ کو بند کردیا۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے ہسپتالوں کی نجکاری اور ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈاکٹروں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے صوبائی اسمبلی چوک تک لانگ مارچ کیا۔ خیبر روڈ کو یکطرفہ ٹریفک کے لیے بند کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی نجکاری کسی صورت منظور نہیں، سیاسی اور انتطامی مداخلت سمیت ایم ٹی آئی ایکٹ کو فوری ختم کیا جائے۔ مظاہرین نے ڈومیسائل پر تعیناتیوں کو بھی مسترد کر دیا۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں سے اس سے قبل بھی مذاکرات کیے، تعیناتیوں اور دیگر تحفظات دور کر دیئے ہیں، احتجاج بلا جواز ہے۔