پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ملاوٹی مرچیں بنانے والی فیکٹری سیل

Last Updated On 19 April,2019 12:06 pm

لاہور: (دنیان یوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رات گئے لاہور میں بڑا آپریشن کرتے ہوئے ملاوٹی مرچیں بنانے والی سپر سپائس فیکٹری سیل کر دی۔

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی مرچیں بنانے والی سپر سپائس فیکٹری سیل کر دی، 15 ہزار کلو تیار مرچیں، 4 ہزار کلو کے قریب تیار ہلدی، 10 ہزار کلو خام مال موقع سے برآمد ہوا، 1620 کلو مکئی، ہزار کلو سے زائد چوکر، کھلے رنگ اور دیگر ملاوٹی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

مرچوں میں بھوسے، مکئی اور چوکر کی ملاوٹ کی جا رہی تھی، گرائنڈنگ اور پیکنگ مشینیں اکھاڑ دی گئیں، لیبل اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا، فیکٹری مالک موقع سے فرار ہو گیا جبکہ تھانہ سبزہ زار میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مرچ اور ہلدی کو مختلف ناموں سے پیک کر کے رمضان المبارک کا سٹاک تیار کیا جا رہا تھا۔