ترجمان پاک فوج اہم معاملات پر آج میڈیا کو بریفنگ دیں گے

Last Updated On 29 April,2019 11:51 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور آج میڈیا کو اہم معاملات پر بریفنگ دیں گے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور آج سہ پہر 3 بجے میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور ملکی سلامتی صورتحال سے متعلق میڈیا کو اپ ڈیٹ کریں گے۔