اسلام آباد میں بیٹھی کٹھ پتلی حکومت کو سندھ کے فیصلوں کا حق نہیں، بلاول

Last Updated On 01 May,2019 11:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھی کٹھ پتلی حکومت کو سندھ کے فیصلوں کا حق نہیں، احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا، ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ اسد عمر کو ہٹانا معاشی ناکامی کا اعتراف ہے۔ ہماری جماعت پر معیشت ڈبونے کا الزام لگانے والوں نے خزانے کی چابی زرداری کے وزیر کو دے دی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی احستاب کے خلاف نہیں ہے۔ ہمیں احتساب سے نہیں بلکہ نیب گردی پر اعتراض ہے۔ سب کے لئے ایک قانون ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اپنا حقق مانگ رہا ہے۔ اگر ہم آپس میں لڑتے رہیں گے تو وفاق ہمارا حق چھینتا رہے گا، یہ وقت ایک ہونے کا ہے۔ ایک ہو کر ہم ملک کے لئے زیادہ کام کر سکتے ہیں۔ یہ لوگ ہمیں لسانی اور نسلی بنیادوں پر لڑانا چاہتے ہیں۔