حکومت اظہاررائے کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے: گورنر سندھ

Last Updated On 03 May,2019 01:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔ صحافی ریاست کا انتہائی اہم ستون ہیں۔ جمہوریت کی بقا اور استحکام میں صحافیوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعہ ملک و قوم کی خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

آزادی صحافت کے عالمی دن پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نےاپنے پیغام میں کہا کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں صحافت کا بھی کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صحافی حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرکے انتظامی نظم و نسق بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں، جمہوریت کی بقا اوراستحکام میں صحافیوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعہ ملک و قوم کی خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔