سابق حکمرانوں کی حقیقت کھل کر سامنے آ رہی ہے: وزیر اطلاعات پنجاب

Last Updated On 03 May,2019 02:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی حقیقت کھل کر سامنے آ رہی ہے، پہلے ہی کہا تھا مسئلہ بیماری نہیں کچھ اور ہے،منی لانڈرنگ کے کیس نقطہ انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ شہبا زشریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے علیحدگی سے اس نظریے کو تقویت ملی کہ وہ واپس نہیں آنا چاہتے۔

وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ شہبا زشریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے علیحدگی معنی خیز ہے، اس اقدام سے اس نظریے کو تقویت ملی کہ شہباز شریف واپس نہیں آنا چاہتے۔ صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ عہدوں سے دستبرداری سوالیہ نشان چھوڑ رہی ہے، شہبا زشریف کی ترجیح واپسی نہیں کچھ اور ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی حقیقت کھل کر سامنے آ رہی ہے، پہلے ہی کہا تھا مسئلہ بیماری نہیں کچھ اور ہے، منی لانڈرنگ کے کیس نقطہ انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز لیگ کے اختلافات کی اطلاعات پر صمصام بخاری نے کہا کہ اندرونی معاملات اُن کا اپنا مسئلہ ہے۔