عوام کیلئے خوشخبری، لیسکو کا سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنےکا اعلان

Last Updated On 05 May,2019 02:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عوام کیلئے خوشخبری، لیسکو نے سحر اور افطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا گیا، دوسری طرف آئیسکو کے سی ای او کا کہنا ہے کہ رمضان میں تمام سرکلز میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے کنٹرول رومز بنا دیئے گئے ہیں۔

رمضان المبارک میں عوام کیلئے ریلیف، سحر اور افطار میں بجلی نہیں جائے گی۔ لیسکو چیف نے لاہور کے شہریوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ سحر اور افطار پر کسی فیڈر پر لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔

دوسری طرف اسلام آباد الیکڑک سپلائی کمپنی نے بھی رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے کنٹرول رومز بنا دیئے ہیں۔ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے آئیسکو کا نظام تیار ہے، انڈسٹری کو بھی بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی۔