'امید ہے جاتی امرا میں 6 ہفتے گزار کر نواز شریف کا ذہنی تناو ختم ہوگیا ہوگا'

Last Updated On 07 May,2019 03:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے میاں صاحب کیلئے دعا کی اللہ کرے وہ جیل میں پھر سے بیمار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا امید ہے جاتی امرا میں 6 ہفتے گزارنے کے بعد ذہنی تناؤ کم ہوگیا ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے سزا یافتہ مجرم کو جلوس کی شکل میں جیل لانے کو انوکھی منطق قرار دیا۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی عدالت سے 6 ہفتوں کی سزا معطل ہوئی تھی، آج نواز شریف کوٹ لکھپت جیل واپس سزا کاٹنے آ رہے ہیں، عدالتوں سے سزا ملنے پر ریلیاں نکالنے کی بجائے شرمندہ ہونا چاہئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا احتساب سے بچنے اور ہمدردی حاصل کرنے کے مسلم لیگ ن کے یہ حربے کافی پرانے ہیں، نئے پاکستان میں کمزور اور طاقتور کے لیے ایک ہی قانون ہو گا۔ انکا کہنا تھا لیگی قیادت اب عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دے، کارکن اپنی مفرور قیادت کو لوٹے ہوئے پیسے واپس کرنے کی ترغیب دیں۔