وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 18 نکاتی ایجنڈے پر غور

Last Updated On 14 May,2019 12:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، ایمنسٹی سکیم کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے، اجلاس میں موجودہ نظام تعلیم، مدارس کو قومی دھارے میں لانے، بیرون ملک قید پاکستانیوں کی قونصلر رسائی اور قومی ائر لائن کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

وفاقی کابینہ کراچی اور کوئٹہ کے خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے ججوں کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی۔
 

Advertisement