اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف علی زرداری کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ سابق صدر جعلی اکاؤنٹس کو بزنس اکاؤنٹس قرار دیتے رہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیشی کے موقع پر شدید غصے میں تھے۔ انہوں نے نیب ٹیم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آج نیب کو آخری مرتبہ دستیاب ہوں، اب نیب نہیں ہوگی، یہ نیب رہے گا یا پاکستان کی معیشت رہے گی۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کو بزنس اکاؤنٹس قرار دیتے رہے اور کہا کہ ہر ایک کے پاس بلیک منی اور بزنس اکاؤنٹس ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب نے آصف زرداری کو 23 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کو تین انکوائریز میں سوالنامہ دیا گیا ہے اور انھیں سوالنامے کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔