آصف زرداری کیخلاف نیب انکوائریز کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

Last Updated On 14 May,2019 03:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

نیب رپورٹ کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق انکوائریز سپریم کورٹ کے حکم پر شروع کی گئیں، آصف علی زرداری کے ابھی تک صرف ایک کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، نیب کی 5 انکوائریز اور 3 انوسٹی گیشنز میں آصف علی زرداری کا کردار سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف ابھی تک 2 ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں، سابق صدر کے خلاف 6 ریفرنسز ابھی انکوائری یا انوسٹی گیشن کے مرحلے میں ہیں، جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی۔