اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو نیب سے تحقیقات میں تعاون نہ کرنا مہنگا پڑگیا۔ قومی احتساب بیورو سابق صدر کو ملزم نامزد کرنے کیلئے ہریشن کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرے گا۔
نیب ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو نیب تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملزم بنایا جا رہا ہے۔ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا پانچواں ہریش کمپنی عبوری ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید، سیکرٹری سندھ اعجاز خان مرکزی ملزم نامزد ہیں۔
نیب حکام کا مؤقف ہے کہ سندھ حکومت کے افسران نے ہریش کمپنی اور اومنی گروپ کو غیر قانونی ٹھیکے دیئے، عبدالغنی مجید نے اپنی بیٹی مناہل کےنام پر بے نامی پراپرٹی بنائی، ڈی ایچ اے میں کرپشن کے پیسوں سے قیمتی پلاٹ خریدا گیا جو نیب منجمد کر چکا ہے۔