خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلا کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت

Last Updated On 20 May,2019 02:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلا کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ بنچ کے استفسار پر خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کیخلاف ابھی تک ریفرنس داخل نہیں کیا گیا، وکیل کے مطابق خواجہ برادران پر بے بیناد الزام لگایا گیا۔ نیب کے وکیل نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کے بینک اکاونٹس میں رقم منتقلی کے ثبوت ملے ہیں۔

خواجہ برادران کے وکیل نے آگاہ کیا کہ ان کے ٹیکس گوشوارے میں تمام تفصیلات ظاہر کی ہیں، وکیل کے مطابق نیب جس رقم کا تذکرہ کر رہے وہ سروسز چارجز ہیں جو وصول کیے ہیں۔ نیب کے وکیل نے بتایا کہ خواجہ برادران نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی میں شہریوں کیساتھ فراڈ کیا ہے۔

عدالتی استفسار پر نیب نے بتایا کہ اب تک 68 شہریوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں، ضمانت کی درخواستوں پر مزید کارر 27 مئی کو ہوگی۔