پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ دہشتگردوں کے مطالبے دہرانے لگے

Last Updated On 29 May,2019 05:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلی تھیلے سے باہر آگئی، محسن داوڑ دل کی بات زبان پر لے آئے،محسن داوڑ نے خار کمرحملے کی وجہ اور حقیقت خود ہی بیان کردی۔

غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان فوج وزیرستان سے چلی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن داوڑ اور علی وزیر گروپ کا چیک پوسٹ پر حملہ، 5 فوجی زخمی

ایم این اے محسن داوڑ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دہشت گردوں کے مطالبے دہرانے لگے، ٹی ٹی پی اور محسن داوڑ گٹھ جوڑ کا ذکر مراد سعید بھی قومی اسمبلی میں کرچکے۔

دنیا نیوز کے مطابق محسن داوڑ غیرملکی قوتوں کے آلہ کار، بیان سے ایک بار پھر حقیقت عیاں ہوگئی بیان ایسے وقت میں آیا جب شمالی وزیرستان میں امن خراب کرنے کی کوشش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر حملہ اور فائرنگ سے ہلاکتوں کی ذمہ دار بھی محسن داوڑ ہیں، شہری گھروں کو واپس آئے تو ایسے عناصر امن دوبارہ تباہ کرنے کے لیے وارد ہو گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق پاک فوج نے علاقے میں دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا کامیابی سے خاتمہ کیا، پاک فوج کی علاقے میں موجودگی غیر ملکی قوتوں کو کھٹک رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی قوتیں علاقے کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بنانا چاہتی ہیں، عالمی میڈیا پر 6 ماہ کے دوران پاکستان مخالف 300 سے زائد رپورٹس جاری ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق بی بی سی اردو اور وائس آف امریکا نے پاکستان کیخلاف جانبدارانہ رپورٹنگ کی، کیا عالمی میڈیا بھارت میں خواتین سے زیادتی،اقلیتوں کے حقوق کی پامالی پر آواز اٹھاتا ہے؟

بھارت میں ہونے والی نکسل باغیوں کی تحریک پر کوئی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ کیا بین الاقوامی میڈیا نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو کبھی اُجاگر کیا ہے؟ کیا بین الاقوامی میڈیا نے افغانستان میں ہونے والے مظالم پر بھی آواز اُٹھائی؟
 

 

Advertisement