سی پیک میں برطانوی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے، شاہ محمود

Last Updated On 20 June,2019 07:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کی برطانوی ہم منصب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بات ہوئی، سی پیک میں ان کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔

اسلام آباد میں سی پیک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک روڈ اینڈ بیلٹ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ چینی منصوبے کمرشل اور عوامی نوعیت کے ہیں۔ قتصادی راہداری سے ناصرف پورا پاکستان استفعادہ کرے گا بلکہ یہ خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی مفید ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک فورم کے ذریعے دونوں ممالک کے تھنک ٹینک مل کر کام کر رہے ہیں۔ سی پیک کے پہلے مرحلے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی ترجیح رہی جبکہ صعنتی تعاون اور اشتراک کے حوالے سے مشترکہ کاوشیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ شکوک وشبہات پھیلائے جائیں گے لیکن ہمیں یقین رکھنا ہوگا کہ ہم جو کر رہے ہیں، وہ باہمی فائدے کے لئے ہے۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بہت مواقع ہیں، انھیں فری اکنامک زونز سے فائدے اٹھانے چاہیں، فری اکنامک زونز سرمایہ کاری کے لئے اوپن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے کاروباری طبقے کے درمیان بزنس ڈائیلاگ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں ممالک کا کاروباری طبقہ ایک دوسرے کے ملک جائے گا تو کاروباری تعلقات کو فروغ ملے گا۔