اسد قیصر سلیکٹڈ سپیکر بنیں گے تو اپوزیشن اسمبلی میں نہیں بیٹھے گی: زرداری

Last Updated On 29 June,2019 09:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف ممبر پینل آف چیئرمین کی رولنگ کی مذمت کرتا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اسپیکر بن کر چلیں تو قبول ہوگا۔ اگر وہ سلیکٹڈ اسپیکر بن کر چلیں گے تو ایسا ہی ہوگا، پھر اپوزیشن نہیں بیٹھے گی، اسمبلی خود چلائیں، کیا فرق پڑے گا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ پلاننگ کے تحت ہی تھا، یہ سب ایک دوسرے کو خوش کرنے کے چکر میں ہیں، کچھ ارکان وزیراعظم بننے کے چکر میں ہیں، کچھ مزید وزارتوں کے، بلاول بھٹو زرداری کیخلاف قراداد کی مذمت کرتا ہوں۔
 

Advertisement