اثاثہ جات سکیم سے 70 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو چکا، شبر زیدی

Last Updated On 03 July,2019 08:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ اثاثہ جات سکیم سے ایک لاکھ 10 ہزار افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں جبکہ مزید 25 ہزار افراد پائپ لائن میں ہیں۔

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اثاثہ جات سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد مجموعی طور پر ایک لاکھ پینتیس ہزار سے زیادہ ہو جائے گی۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اثاثہ جات سکیم سے 70 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو چکا ہے۔ گزشتہ سال سکیم سے 84 ہزار افراد نے استفادہ کیا تھا۔ گزشتہ سال اسی سکیم کے تحت 124 ارب 50 کروڑ روپے کا ریونیو جمع ہوا تھا۔