جاتی امرا سے مال مسروقہ برآمد ہونا شروع ہو گیا، فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 04 July,2019 10:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف فیملی کی رہائشگاہ جاتی امرا سے مال مسروقہ برآمد ہونا شروع ہو گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ قوم غربت کی چکی میں پس رہی تھی اور یہ لگژری گاڑیوں کے مزے اٹھا رہے تھے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے لکھا کہ میاں صاحب قوم کے پیسے پر مہنگی گاڑیوں کے مزے لوٹتے رہے، آج جیل میں بیٹھ کر عوام کی باتیں محض دھوکا ہے۔