الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم

Last Updated On 09 July,2019 02:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تقرری پر اتفاق نہ ہو سکا۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ ناموں پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا، کمیٹی منٹس سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے آئین کے تحت الیکشن کمیشن رکن کی تقرری کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اتفاق رائے سے 3 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجتے ہیں، اتفاق رائے نہ ہو تو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر الگ الگ 3، 3 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجواتے ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی کم از کم دو تہائی اکثریت سے 6 میں سے ایک نام کا انتخاب کرسکتی ہے، پارلیمانی کمیٹی میں مجوزہ ناموں پر ڈیڈلاک پیدا ہو جائے تو آئین خاموش ہے۔
 

Advertisement